تکفیری دہشت گرد گروہ تحریر الشام اور جولانی رجیم کا یہ اقدام ان کے خلاف ملک بھر میں پائی جانے والی عوامی نفرت اور دیگر مذہبی طبقوں کے ردعمل میں کمی لانے کی پالیسی کا حصہ لگتا ہے
الحشد الشعبی عراقی دفاع کا مکمل نمونہ ہے۔ ہماری طاقت اس ملک کے عوام ہیں۔عراقی فورسز اور الحشد الشعبی کے شہداء نے ملک کے دفاع کے لئے اپنی جان تک قربان کر دی۔
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری لبنان کے لیے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی عاموس ہوچسٹین سے ملاقات کریں گے اور اسرائیلی حکومت کی جارحیت پر تبادلہ خیال کریں گے
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کی میت کو بیروت انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والی شاہراہ کے قریب ایک وسیع وعریض علاقے میں دفن کیا جائے گا اور پھر وہاں ان کا مزار بنایا جائے گا
رہبر معظم نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ اگر آج حضرت مسیح علیہ السلام ہمارے درمیان ہوتے تو وہ لمحہ بھر کے لیے بھی ظلم اور عالمی استکبار کے سربراہوں کے خلاف جہدوجہد سے گریز نہ کرتے
رہبر انقلاب اسلامی نے ان اماموں کی زندگی اور تعلیمات کو مختلف تاریخی اور فنون کے میدانوں میں پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان تین اماموں کی زندگی اور معارف کو تاریخ نویسی، کتاب نویسی اور منبر کے ذریعے کم پیش کیا گیا ہے
عراق کی مزاحمتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی برسی کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا
لوئر کرم میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، اس دوران پولیس اور ایف سی پر بھی حملہ کر دیا گیا، علاقے میں صلح کروانے اور سڑکیں بحال کروانے کے لیے جانے والے ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود بھی زخمی ہوگئے